لاہور(92نیوزرپورٹ،نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 16اپریل کو کرا نیکاحکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی جلد الیکشن کرانے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے سپیکر کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیدیاا ور ڈپٹی سپیکرکے تمام اختیارات بحال کردیئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے متعلق فیصلہ سنادیا۔عدالت نے مختصرفیصلے میں لکھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی ہوگا۔لاہورہائیکورٹ نے سپیکر کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔لاہورہائیکورٹ نے ۔ ڈپٹی سپیکر کے اختیارات بحال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی سپیکر16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں گے اور وہی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے رائے شماری کرائیں گے ۔،چیف جسٹس نے حکم دیاکہ صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کر انے میں مکمل تعاون کرے گا،تمام فریقین غیر جانبداری سے فرائض انجام دیں گے عدالت نے مزیدہدایت کی کہ 15اپریل کی صبح 11بجے تک اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو درست کرایا جائے ،کسی رکن اسمبلی کے وووٹ ڈالنے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے 3صفحات پرمشتمل مختصرتحریری فیصلہ جاری کردیا،تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کیاجائیگا۔عدالت نے 12اپریل کودرخواستوں پرفیصلہ محفوظ کیاتھا۔