لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لتا منگیشکر ، موسیقی کی ماں ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئی ہے راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ویڈیو پیغام میں لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر کو یہ دل، دماغ، روح اور سْر قبول نہیں کر رہے ہیں، منگیشکر خاندان نے موسیقی کی بہت خدمت کی ہے ، لتا منگیشکر ایک مکمل موسیقی کی اکیڈمی تھیں۔‘انہو ں نے کہا کہ ’ہر مائیک پکڑنے والے اور گانے والے گلوکار کے لیے لتا منگیشکر ایک استاد کی حیثیت رکھتی تھیں، افسوس کے علاوہ کچھ بھی باقی نہیں بچا ہے ، مجھے افسوس ہے اور جاری رہے گا۔