اسلام آباد ( نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کو دیدیا۔میڈیا کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورمیں بجلی گھر لگانے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، سی پیک کے تحت سابقہ دور میں پاور پلانٹس لگائے گئے ۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا سی پیک موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، سی پیک پر کام رُکا نہ ہی سست روی کا شکار ہوا۔عبد الرزاق داؤد نے کہا سی پیک کے تحت اگلے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کا فوکس اب صنعتوں اور زراعت کے فروغ پر ہے ۔مشیر تجارت نے کہا ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ، افغانستان کے ساتھ بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا عمل جاری ہے ۔