مکرمی ! آلودگی میں اضافہ انسانی صحت کے لئے زہر قاتل ہے۔آلودگی بڑی وجہ جنگلات کی کمی ہیاس لئے پنجروں میں قید پرندوں اور جنگلی جانوروں کو آزاد کروانا اور جنگلی حیات کی بحالی کیلئے ان کی افزائش اور دیکھ بھال پر توجہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ہماری نسلیں بھی ان کو دیکھ سکیں ملک بھر کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے وہ جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی مشغلہ بنائیں فارغ اوقات میں ان کے غونسلے بنائیں اور مخصوص مقامات اور درختوں پر آوٰیزاں کریں اور درختوں پودوں کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ جنگلی حیات کو فروغ مل سکے اس سلسلہ میں حکومت کو بھی چاہے وہ نوجوانوں میں فطر ت کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے انکو بلا سود قرضے اور اراضی کی الاٹمنٹ مفت کرے جب دھرتی پر درخت پودوں کی کثرت ہو گی تو دھرتی کا حسن بھی لوٹ آئے گا اور پرندوں کو بھی قیام وطعام کی جگہ میسر ہو گی اس سے جہاں آلودگی بھی کم ہوگی اور ملکی سرمایہ میں بھی اضافہ ہو گا دوسری طرف بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقع میسر ہوں گے بیروز گار نوجوانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے سرکاری اراضی کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا جائے اور بیروزگار افرادی قوت کو لیز پر دیکر دھرتی کے فطری حسن کو بحال کرانے میں ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جا ئے جو کہ مستقبل قریب میں دھرتی کی آلودگی کوختم کرنے میں بھی کردار ادا کرے گاعلاوہ ازیں لوگوں میں یہ شعور بیدار کیا جانا چاہے درختوں جنگلی حیات کی حفاظت کا کیے ممکن ہے ۔ ( علی حسن ،چنیوٹ)