اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں کو زرداری اور فریال تالپور جیسی سہولت دی جائے ، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور قمر الاسلام کو رہا کیا جائے ، یہاں کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں، اپیل پر حتمی فیصلے تک عدالتی فیصلہ معطل کیا جائے ۔پرویز رشید نے کہاہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے ، اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت دی گئی۔سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور قمرالسلام کو بھی دی جائے ۔