مکرمی ! اس حقیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ان امراض کی اصل جڑ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ ہے جب انسانوں کو ملاوٹ زدہ اشیاء کھانے کو ملیں آپ امراض پرقابو پانے کے ہزار جتن کر لیں امراض سے چھٹکارہ پانا ممکن نہیں۔ فوڈ اتھارتی کا قیام سالوں سے ہے چھاپے جرمانے دوکانیں ورکشاپ سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر ملاوٹ مافیا بے لگام کیوں ؟ملاوٹ مافیا انسانوں کا قاتل اور ان موذی امراض کو پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیوں ملاوٹ مافیا کو نکیل نہیں ڈالی جا سکی ملاوٹ مافیا کے نزدیک فوڈ اتھارٹی کے جرمانے فوڈ کو ضائع کرنا ایف آئی آر کا اندراج کی سزا کی کوئی اہمیت نہیں ۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ملاوٹ مافیا کو نکیل اسی صورت میں ڈالی جا سکتی ہے ان کی جائیدادیں فیکٹریوں وہیکل کو ضببط کر کے ذمہ ذمہ داروں کو سر عام پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کی سزائیں مقرر کی جائیں کو کی عبرت کا باعث ہوںگی اسی صورت میںعوام کو صحت مند خوراک مل سکے گی اور ان موذی امراض کا بھی بتدریج خاتمہ ممکن ہو گا حکومت وقت کو ملاوٹ مافیا کو نکیل پانے کیلئے فوری اقدامات کرنا چاہیے تاکہ ملک انسانوں کے قاتلوں سے نجات پا سکے ۔ (علی حسن پنڈی بھٹیاں )