مکرمی ! ایک عام پاکستانی اِس وقت مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی تیزی سے زندگیاں چاٹ رہی ہے۔ نگران حکومت دعویٰ تو روز کرتی ہے لیکن اب تک وہ اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کر سکی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی ریلیف دے سکی۔ عوام کو بیانات کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔منصوبہ بندی کا فقدان ہی ہمیں اِس صورتحال سے دوچار کئے ہوئے ہے۔ اِس وقت ذخیرہ اندوز کھل کر کھیل رہے ہیں، مافیااشیائے خوردو نوش کو گوداموں میں چھپائے بیٹھا ہے لیکن انتظامیہ اْن کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ممالک خصوصاً سنٹرل ایشیا کی قیمتیں پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں یہی وجہ ہے کہ سمگلرز روزانہ کی بنیاد پر ٹرکوں کے ٹرک بھر ک رخوراک سمگلنگ کررہے ہیں اِتنے بڑے پیمانے پر سمگلنگ انتظامیہ کی نااہلی بلکہ چشم پوشی کے بغیر ممکن نہیں۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ نگران حکومت بیانات کی چاند ماری سے باہر نکل کرعملی طور پر صورتحال کو قابو کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، بروقت ایکشن سے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔دوسرا امن وعامہ کا مسئلہ سہان روح بن چکا ہے بمل لخصوص کراچی اور لاہو بڑے شہر اغوائ، آبرو ریزی، چوری اورڈاکہ زنی کا شکار ہیں نگران حکومت کیلئے اولین ترجیح یہی مذکورہ مسائل ہونے چاہئیں۔ (منورصدیقی، لاہور)