مکرمی ! سموگ کی وجہ سے لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے جس پر قابو پانے کیلئے کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر فوری پابندی عائد ہونی چاہئے تا کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے فضاء آلودہ ہونے کی وجہ سے عوام کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں تا کہ پھیپھڑوں اور سانس کے امراض سے بچا جا سکے۔COPD دائمی پلمونری بیماری جو پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتی ہے پھیپڑوں کے امراض سے بچائو کیلئے احتیاط نہایت ضروری ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا مریض کو مکمل اور صحیح علاج کی مدد سے صحت یاب کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میںنوجوانوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی سگریٹ نوشی جیسی بری عادتوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کے علاوہ دیگر امراض میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے عوام زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں اور اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائیں تا کہ دنیا کو گلوبل وارمنگ سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی ، کراچی)