لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر زیرو ٹیلج ڈرل، وتر سوئنگ ڈرل ،ڈرائی سوئنگ ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور سلیشرکی فراہم کر رہا ہے ۔اس ضمن میں 5 سے ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکار جن کے پاس 50 ہارس پاور تک کا ٹریکٹر ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔خاندان کا صرف ایک فرد مجوزہ سبسڈی سکیم کیلئے درخواست جمع کروا سکتا ہے ۔درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات/ مشینری کے لئے درخواست دے سکتا ہے ۔ کاشتکاراس سکیم کے ذریعے حاصل کردہ زرعی آلات/ مشینری کو3 سال تک کرایہ پر دوسرے کسانوں کو سہولت دینے کا پابند ہوگااور صرف زرعی مقصد کیلئے استعمال کرنے کا پابند ہوگا۔۔کاشتکار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک،زرعی رقبہ کی فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور100 روپے والے اشٹام پیپر پر بیان حلفی جمع کروانے کا پابند ہوگا۔مکمل درخواستیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں 30 نومبر2019 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔