لاہور(کلچرل رپورٹر) بھنگڑاسٹار مظہر راہی کی کینیڈا کے وزیر اعظم سے شو کے دوران ملاقات گلوکار سمیت دیگر پاکستا نیوں نے کینیڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ سلیفی تصاویر بنوائی جبکہ گلوکار آج ٹورانٹو میں ’’جشن آزادی پاکستان اور عید میلہ شو‘‘میں پرفارم کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق اس شوکا انعقادپاکستانی کمیونٹی کے لیئے پی ٹی آئی ٹائیگرزکینیڈا کی جانب سے کیا جارہاہے جس کے آرگنائزر نگہت بخش اور مشتاق خان ہیں اس شوکو رائل بینکوئٹ ہال ٹورنٹو میں منعقد کیا جائیگا۔ مظہرراہی نے بتایاکہ وہ پچھلے 20 دنوں سے ٹورنٹو کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ مختلف منعقد کیے جانیوالے شوزمیں پرفارم کررہے ہیں۔ اب جشن آزادی اور عید کے شوز شروع ہو چکے ہیں جو عید کے بعد تک جاری رہیں گے جن میں وہ پرفارم کریں گے ۔مظہرراہی نے بتایاکہ وہ ہر سال کینیڈا آتے ہیں مگر اس دفعہ انہیں ہمیشہ کی طرح زیادہ پیار ملا ہے جس پر وہ پاکستانی کمیونٹی کے شکرگزار ہیں ۔