لاہور(قاضی ندیم اقبال) محکمانہ پروموشن کمیٹی اوقاف کی سفارشات پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ 9افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے ،6کے کیسز اسامیوں کے ساتھ ڈیفر کرنے جبکہ3ملازمین کے کیسز اسامیاں نہ ہونے کے سبب ڈیفر کرنے کے منٹس آف دی نیٹنگ تیار کر لئے گئے ۔ سیکرٹری اوقاف کی تحریری منظوری کے بعد آج منٹس جاری ہونے کے ساتھ ساتھ بعض تبادلوں کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب زاہد سلیم گوندل کی سربراہی میں ہونے والے محکمانہ پرموشن کمیٹی اول اوقاف کے اجلاس کے شرکاء نے مختلف حوالوں سے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط کی روشنی میں 3اسسٹنٹ ڈائریکٹرز یوسف، عظیم حیات اور آصف اعجاز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی ۔ 3 منیجرز بابر سلطان گوندل، عبد الشکور اور قاضی اظہر امین کو ترقی دے کر ایڈمنسٹریٹر بنانے کی بھی سفارش کی ۔سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے طور پر ترقی کیلئے اشفاق ڈیال، خلیل احمد شیخ اور عبد القیوم شیخ کی سفارش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق محکمانہ پرموشن کمیٹی اوقاف نے سالانہ اے سی آرز مکمل نہ ہونے ، انکوائری زیر التوا ہونے سمیت دیگر معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامی کے ساتھ ضیا ء المصطفیٰ، ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کے ساتھ ایاز احمد حبیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ا سامی کے ساتھ چودھری خلیل ، کاشف عمران علوی، جاوید رضوی جبکہ ایس ڈی او سے ایکسیئین کے عہدے پر ترقی کے لئے اسامی کے ساتھ قیصر منیر کا کیس ڈیفر کر دیا ۔ذرائع کے مطابق اسامی دستیاب نہ ہونے کی بناء پر ایاز احمد لاشاری کو ڈپٹی ڈائریکٹر، طاہر احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس،جبکہ گلاب ارشاد کو منیجر سے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ترقی دینے کے کیسز ڈیفرکر دئیے گئے ۔