لاہور (پ ر )تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیراور بھارتی جنگی جنون پر چین، ایران، ترکی اور ملا ئشیا نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیکر دوستی کی نئی مثال قائم کر دی ہے ، دوست ممالک کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی، پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت مسئلہ کشمیرعالمی مسئلہ بن چکا ہے ، اقوام متحدہ کواس پر بھر پور کردار کرنا ہو گا۔