کراچی (سپورٹس ڈیسک) سابق ویسٹرن آسٹریلیا اور تسمانیہ کے فاسٹ بولر ٹم میکڈونلڈ کو انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا سینئر اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے ۔ 39 سالہ آسٹریلین بولر نے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے ساتھ کام کیا تھا۔ وہ ویمن بگ بیش لیگ میں پرتھ سکورچرز کے کوچ رہ چکے ۔ انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم فی الحال جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے تیاری میں مصروف ہے ۔