مکرمی ! ذخیرہ اندوزوں ، ناجائزمنافع خوروی کوروکنا،قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا حکومت اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی توکی گئی لیکن اب تک اشیائے خوردونوش اورٹرانسپورٹ کے کرایو ںمیں کمی نہیں آسکی۔ ذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری عروج پرپہنچ گئی۔ سب سے زیادہ متوسط، غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرکے سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، حکومت مہنگائی کے خلاف اقدامات اٹھانے میں پہلے تاخیر کرچکی ہے اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔(محمدسلیم عطاری کراچی)