لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) نیٹ فلیکس کے ذریعہ ریلیز ہونے وا لی فلم ’’دی پاور آف دی ڈاگ ‘‘نے اگلے ماہ ہونے والے آسکر گالا سے پہلے 12 نامزدگیاں حاصل کی، جس میں بہترین ہدایت کاری بھی شامل ہے ۔ دی پاور آف ڈاگ کو بہترین فلم جبکہ اس فلم کے ہیرو کو بہترین اداکار کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ سپائیڈر مین سیریز کی فلم نو وے ہوم ، جیمز بانڈ کی نو ٹائم ٹو ڈائی ، وائڈ اوپن ، ہائوس آف گوچی ، دی لوسٹ ڈٹر جیسی فلموں کے درمیان بھی مقابلہ ہوگا ۔"ڈیڈ لائن ایوارڈ کے کالم نگار پیٹ ہیمنڈ نے کہا "اس سال دوڑ کھلی ہوئی ہے ۔94 واں ایوارڈز گالا 27 مارچ کو شیڈول ہے ۔