لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ پورے سندھ میں کئی اضلاع بہت بڑے ہیں ، ان کی آبادی بہت زیادہ ہے ا ن کے بارے میں تقسیم کرنے کیلئے غورکیاجارہا ہے ، صوبے ایک آئینی طریقے سے بنائے جاسکتے ہیں اگر کسی کو جلدی ہے تو اسمبلی میں قرارداد لے آئے ، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو منالیا ہے ، بلاول بھٹو کو بھی اعتماد میں لیا ہے ، تینوں اپوزیشن پارٹیاں ایک ایجنڈے پر متفق ہیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ ساجد میر نے کہا مریم نواز سے اچانک ملاقات نہیں ہوئی ، پہلے رابطہ ہوا ، نیب میں پیشی کے بعد مولانا فضل الرحمان سے مریم نواز نے رابطہ کیا ، فضل الرحمان نے مذمت کی کہ شہبازشریف چاہتے ہیں درمیانی راستہ اختیار کیا جائے ، جب تک فلسطین کا دو ریاستی حل سامنے نہیں آتا اس وقت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرناچاہئے ، اس حوالے سے مسلم امہ ایک پالیسی بنائے ۔ سنیئر صحافی رانا عظیم نے کہا ا یک رات کی بارش نے لاہور کا برا حال کردیا۔ لاہورکی بھی کراچی جیسی صورتحال ہوگئی ہے ، پی پی اور ن لیگ دونوں فضل الرحمن کے بیانیہ پرتیار نہیں،نوازشریف نے مریم نواز کو ٹارگٹ تو دے دیا ہے ، ا پوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی لیکن یہ ایک نہیں ہونگے ، شہبازشریف اورن لیگ کے کئی رہنما اپوزیشن اکٹھا نہیں ہونے دینگے اسی تنخواہ پر نوکری کرنا ہوگی۔ بھار ت میں سازش تیار کی گئی کہ اگر کوئی مسلمان مریض ہسپتال میں آتا ہے تو اسے چیک نہ کیاجائے ، جامع مسجد دلی کے ارد گرد مسلما نوں کی آبادی میں 12 روز سے پا نی بند کردیاگیا ۔نمائندہ پشاور ذیشان کاکا خیل نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے کے ہیلی کاپٹر کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقا بلے میں کمی آئی، ماضی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو 150بار استعمال کیا گیا جبکہ سال 2019میں صرف 87 بار اس کو استعمال کیا۔