لاہور،اسلام آباد،پشاور(جنرل رپورٹر ، نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگار،کرائم رپورٹر ، 92 نیوز رپورٹ )ن لیگ کے دورمیں تعینات ہونیوالے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادطارق جہانگیری کو فارغ کردیاگیااور ان کی جگہ پی ٹی آئی لائیرزفورم کے سابق صدرنیازاللہ نیازی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔ ادھر حکومت پنجاب نے 9افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔گزشتہ رات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایم طاہرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رحیم یار خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رحیم یار خان ، سمیر ربانی اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) بہاولپور کو تبدل کر کے ڈائریکٹرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاولپور، طارق محمود اعوان ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ماحولیات پروٹیکشن کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ،فائزہ احسن سیکشن آفیسر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ماحولیات پروٹیکشن،رحیم ڈپٹی سیکرٹری( تعلیمات ) ہائر ایجوکیشن کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔ تقرری کے منتظر کاشف کو ڈپٹی سیکرٹری (تعلیمات ) ہائر ایجوکیشن،مس تانیہ ملک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں ڈپٹی سیکرٹری داخلہ،تقرری کی منتظرشمائلہ منظورکوڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس لگانے کے ساتھ ساتھ کلیم سیکشن آفیسر ریگولیشنز ٹو کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 10پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان رضا تنویر کو ایس ڈی پی اورائیونڈ لاہور، ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ عظمت حیات کو ایس ڈی پی او پرانی انارکلی جبکہ پرانی انارکلی سے ظفر عباس نقوی کو ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ ،ایس ڈی پی او صدر اوکاڑہ ضیا الحق کو سپیشل برانچ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زراولپنڈی سردار طیفور اختر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،ایس ڈی پی او ساہیوال سرگودھا انور کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زراولپنڈی ،ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن لاہور ریاض کو ڈی ایس پی I،اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کی خالی اسامی ، ایس ڈی پی اوصدر اٹک فیض الحق نعیم کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم گجرات جبکہ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ضیا الحق کو ایس ڈی پی او روجھان راجن پور اور ایس ڈی پی اوکلورکوٹ بھکر منیر بدر کو ایس ڈی پی او صدر بھکر کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ۔ ادھر خیبر پختونخوا میں عبد الستار سورانی بیک وقت چار عہدوں پر فائز،عبد الستار سورانی کے پاس سفیڈرل انسپکٹر آف ڈرگز ، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ خیبر پختونخوا اورادویہ ساز کمپنیوں،میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارنے والی ٹاسک فورس کی سربراہی بھی انہی کے پاس ہے ۔ادھر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لاہورجنرل اسپتال کے ڈاکٹر جاوید منیر کو ایم ایس علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ، ڈاکٹر شاہد حسین مگسی کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ،ڈاکٹر علی رزاق کو ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ،ڈاکٹر شاہد اقبال قریشی کو ایم ایس گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ، ڈاکٹر عبدالوحید چودھری کو ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال ، ڈاکٹر مختار احمد کو ایم ایس ٹی بی ہسپتال مری ،ڈاکٹر احتشام الحق کو ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور تعینات کر دیا گیا ۔