مکرمی !میڈیشن کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عام طبقہ کیلئے موت کے پیغام سے کم نہیں ہے۔ادویات کی قیمتوں وقفہ وقفہ کے ساتھ اضافہ نے عام طبقہ کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ امراض قلب شوگر بلیڈ پریشر کڈنی سمیت دیگر مریضوں کو اکثر اوقات رقم کم ہونے پر میڈیشن خریدے بغیر واپس جانا پڑتاہے۔ مریضوں کوسرکاری ہسپتالوں میں پہلے جو ریلیف ملتا تھا اب وہ بھی چھین لیا گیا ہے اب تو لیبارٹری ٹیسٹ کی بھی فیس ادا کرنا پڑتی ہے اورمریضوں کو ہاتھ میں میڈیشن باہر سے خریدنے کی پرچی تھاما دی جاتی ہے ۔آبادی کی اکثرت بیروزگاری اور کم آمدنی کے باعث بڑھتی ہوئی میڈیشن لیبارٹری ٹیسٹ کے بھاری اخراجات اور ڈاکٹروں کی بھاری فیس اور آنے جانے کے اخراجات سے پریشان ہوکر عطائیوں سے علاج کروانے پر مجبور ،اور سلف میڈیشن کا استعمال کر کے بیماریوں کا مقابلہ کرنے پر مجبورہے۔ عطائیوں کے علاج سے معدے کینسر شوگر بلڈ پریشر دل کڈنی سمیت دیگر امراض کو فروغ مل رہا ہے ،اس کے باوجود عوام کا پرُسان حال کوئی بھی نہیں ارباب اختیار سے التماس ہے کہ،سرکاری ہسپتالوں میں لیبارٹری ٹیسٹ سمیت علاج ومعالج کی مفت سہولت فراہم کی جائیں ۔( علی حسن، لاہور)