ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر آسٹریلیا ہنوز ناقابل شکست ہے ۔ بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 43 اوورز میں 6 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ لتا منڈل 33 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہیں۔ ایشلے گارڈنر اور جیس جوناسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 32.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ بیتھ مونی 66 اور انابیل سدرلینڈ 26 رنز کے ساتھ سرخرو لوٹیں۔ سلمیٰ خاتون کی تین وکٹ رائیگاں گئیں۔ بیتھ مونی پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ ویمنز ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا مقابلہ میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا۔