پشاور (نیٹ نیوز ) پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبرسے منسلک افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ خیبر سے متصل افغان سرحد پر 14 سو کلومیٹر علاقے میں باڑ لگائی جائیگی جس میں سے 830 کلو میٹر علاقے میں باڑ کا کام رواں سال مکمل ہو گا۔بارڈر پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے ۔ سرحدی علاقے میں 700 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، باڑ لگانے کے عمل سے نہ صرف سرحد محفوظ ہو گی بلکہ بیرونی دراندازی کو بھی روکا جاسکے گا۔ فوجی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر 70سے 80 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔