لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک افریقہ بلائنڈ ہوم کرکٹ سیریز کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان، 15رکنی سکواڈ کی قیادت نثار علی کریں گے ۔ اعلان کردہ سکواڈ میں بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمد شاہزیب، فخر عباس، ساجد نواز، بی ٹو کیٹیگری میں نثار علی، بدر منیر، مطیع اللہ ، انیس جاوید اورمعین اسلم شامل ہیں۔ بی۔ تھری کیٹیگری میں محمد راشد، فیصل محمود، ثنااللہ مروت، اکمل حیات اور اسرار الحسن بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ تین ریزرو کھلاڑیوں میں محمد سلمان، شاہزیب حیدر اور محسن خان شامل ہیں۔ سیریز تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل ہو گی۔