لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آفیشل اسپانسر ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریزکا آغاز چار مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا،ٹائٹل سپانسر کی حیثیت سے ٹک ٹاک کرکٹ مداحوں کو اپنی ایپ پر خصوصی کرکٹ ویڈیوز بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس تاریخی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری بروز جمعہ سے شروع ہوجائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چار سے آٹھ مارچ تک راولپنڈی، دوسرا بارہ سے سولہ مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ اکیس سے پچیس مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹ کی قیمت جنرل 100 روپے ،فرسٹ کلاس،200 روپے ، پریمیم، 350 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ500 روپے میں فروخت ہوگی ۔سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔