مکرمی !پاکستان کے بیشتر مسائل کی جڑ امریکا نے کہا ہے کہ منصفانہ انتخابات ہی پاکستان سے بحران کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی اور وسط ایشیا الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں ایسے منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو انتشار سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس بیمار معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کتنی ہی معیشت بڑھی ہو خواہ کتنی ہی تجر بہ کاریوں وہ کسی طرح یہ ثابت نہیں کرسکتیں کہ قرضے کے ذریعے بیمار معیشت کو صحتمند بنایا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں جو علاج وہ تجویز کررہی ہیں اور جو شرائط عائد کررہی ہیں وہ اگلے سو سال تک معیشت کو مستحکم نہیں کرسکتیں بلکہ اس طرح قرضے ان کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے اور ان کے سود کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے۔ اصل بیماری تو یہ ہے کہ امریکا سمیت کئی ممالک پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کرتے ہیں اپنی مرضی کے نتائج کا پہلے ہی سے حکم جاری کردیتے ہیں اور دوسری طرف آئی ایم ایف جیسے اداروں کے جال میں مقروض ملکوں کو پھنسانے کیلئے دبائو بھی ڈالتے ہیں۔ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کا تقاضا ہے پاکستان کے عوام اپنی مرضی ومنشا کے مطابق اپنی حکومت منتخب کریں۔ (جمشیدعالم صدیقی‘ لاہور)