کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر لائبہ شاہ نے بھارتی فلم کے مشہور تاریخی کردار ’گنگو بائی‘ کا روپ دھار لیا ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ٹک ٹاکر لائبہ شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اْنہیں ہو بہو بھارتی ادکارہ عالیہ بھٹ پر فلمائے گئے مشہور کردار ’ گنگو بائی ‘ جیسے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے ۔لائبہ شاہ نے ’گنگو بائی‘ کے روپ میں فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواری‘ کے مشہور ڈائیلاگ پر لِپسنگ بھی کی ہے ۔اس ویڈیو کو تا حال لاکھوں انٹرنیٹ صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں ۔