کراچی(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیون کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہی ہوگا جبکہ این سی اوسی نے 12 برس سے کم عمر بچوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کادوسرا مرحلہ کراچی میں کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم مختلف وینیوز پرکھیلنے کے لیے راضی ہے ۔جن بچوں کو اندر نہیں جانے دیا، ان کے ٹکٹ ری فنڈ ہوجائیں گے ،ٹکٹوں کے ری فنڈ کی سہولت سے 30 جنوری کی رات 12بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔