لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔پی سی بی نے ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکائونٹ بنالیا ہے جس پر کافی ویڈیوز شیئر کردی گئی ہیں۔ٹک ٹاک پر موجود پی سی بی کے اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے ۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے میچز سمیت کرکٹرز کی ویڈیوز شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی سی بی کی ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں لائیک کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب پی سی بی نے اپنے اکائونٹ سے ابھی تک کسی بھی صارف کو فالو نہیں کیا۔