کراچی ( سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان معروف شخصیات کو ہر ایک کے ساتھ عاجزی سے پیش آنے کا مشورہ دے دیا۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شاہد آفریدی کے محبت بھرے رویے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ، صارفین کے مطابق عالمی سطح پر شہرت رکھنے کے باوجود بھی شاہد آفریدی میں غرور اور تکبر نہیں،انہی میں سے ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے اور لہجے میں ہمیشہ شائستگی رکھنی چاہیے کیونکہ یہ کامیابی کی کنجی ہے