کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں اب بھی گھروں میں گٹکے تیار ہوکر خفیہ طورپر فروخت کیا جارہا ہے تاہم پابندی کے بعد قیمت دوگنا ہوگئی اور پہلے سے زیادہ فروخت بھی ہونے لگا ہے ۔ گٹکا فروش خفیہ طور پر گھروں میں گٹکا تیار کرکے خواتین کے ذریعے رکشہ میں سپلائی کررہے ہیں اور مخصوص گاہکوں تک پہنچایا جاتاہے ۔ اطلاع کے مطابق گٹکافروش گاہکوں کو موبائل فون پر بھی گٹکے فروخت کررہے ہیں، مخصوص گاہکوں کو گھروں سے گٹکے لاکر دیئے جارہے ہیں۔ گٹکا کی قیمت 80روپے سے 110روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیشتر پولیس افسرو اہلکاربرآمد کیا گیا گٹکا ،ماوا اور پان پراگ مبینہ طور پر دوگنا داموں فروخت بھی کررہے ہیں ۔