لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو خوبصورت دِکھنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے بے بی ہیئر کٹ کروایا ہوا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس تصویر میں بھی بے حد حسین لگ رہی ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں شوبز شخصیات بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔مومل شیخ نے کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ تمہیں کوئی حق نہیں کہ تم اتنی خوبصورت لگو، یہ ناانصافی ہے ۔ماہرہ خان نے صرف 23 گھنٹے پہلے یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔