لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈکے لئے آسٹریلین کوچ جیسی ورک مین کی خدمات حاصل کرلیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں آسٹریلین کوچ کیمپ میں ٹیم کو ٹریننگ کروا رہے ہیں۔