مکرمی ! گزشتہ کئی برسوں سے گیس کی بندش سے عوام کا جینا محال رکھا ہے۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔سارا دن گیس کا نہ ہونا جس کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی پر اثر پڑتا ہے۔گیس کا صرف ایک علاقہ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ایک سنگین مسئلہ بن چْکا ہے۔رواں مالی سال کے دوارن گیس کے گردشی قرضہ 46 ارب روپے کا اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مجموعی قرضہ 2700 ارب تک جاچْکا ہے۔اسلئے گیس کی قیمت% 100 سے زائد بڑھانے اور اسے فکس کرکے 960 روپے سے بڑھا کر 2000 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موجودہ صورت حال میں ملک ویسے ہی مہنگائی کا زور عْروج پر ہے ۔اگرچہ عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے سبب گیس کے قیمتوں میں اضافہ (ناگزیہ)ہے غریب عوام جو کہ اس مہنگائی میں گیس کی بندش ہونے میں سلنڈر کو خریدنے میں مجبور ہیں۔ اْمید ہے کہ حکومت ایسی حکمت عملی ضرور اپنائے گیجس سے اس مسئلے کو حل کیا جا سکے اور اس پر ہم قابو پالیں گے۔ ( صبا کراچی)