لاہور( خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں دوسوفیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ، عوام نے اس فیصلے کو مستر د کردیا ہے ، گیس کی قیمت میں اضافہ سے ضرورت کی ہر چیزکی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا ،گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں دوسو فیصد اضافہ ظلم ہے ، اس قدر مہنگی گیس عوام کس طرح خریدیں گے ،انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے اب عوام لکڑیاں جلا کر ہی گزارا کریں گے جبکہ بجلی کے نرخ پہلے ہی بڑھ چکے ہیں ۔