اسلام آباد (این این آئی) یورپی یونین انتخابی مبصر مشن پاکستان میں انتخابات بارے ابتدائی رپورٹ 27 جولائی کو جاری کرے گا۔انتخابی مبصر گروپ 24 جون سے پاکستان میں فعال ہے ، مبصر مشن کے ارکان پاکستان میں انتخابی عمل کا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیں گے ۔ یورپی یونین انتخابی مبصر مشن کے مطابق مشن کو طویل المیعاد ایکریڈی ٹیشن دی گئی ہے ۔ یورپی یونین مبصر مشن انتخابی عمل کے جائزے کے لئے جامع اور طویل المیعاد حکمت عملی پر کام کرتا ہے جس کے تحت ایل ٹی او کا تقرر انتخابات سے چار پانچ ہفتے قبل کیا جاتا ہے اور انتخابات کے تمام مراحل کا تجزیہ کیا جاتا ہے ۔