راولپنڈی، اسلام آباد (رپورٹر92نیوز، سپورٹس رپورٹر)دنیا کی دو بہترین ٹیموں کے مابین پہلی بینو قادر ٹرافی کاآغازآج سے ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔اس ضمن میںقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بینو قادر ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی میزبانی پر وہ بہت خوش اور پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کریں۔محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن بارش ہوسکتی ہے ۔