دوحہ(سپورٹس ڈیسک)قطر میں شدید گرم موسم کے پیشِ نظر خواتین میراتھن میں حصہ لینے والی 41 فیصد ایتھلیٹس نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔قطر میں جاری 2019 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپس کے تحت ہونے والی خواتین کی میراتھون دوڑ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب شدید گرم موسم کے پیشِ نظر دوڑ میں حصہ لینے والی28 ایتھلیٹس نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔اگرچہ دوڑ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو شروع ہوئی تھی تاہم 32 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور فضا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہونے کے باعث دوڑ کی ابتدا کرنے والی 68 خواتین میں سے 28 نے مقابلے سے دستبردارہو گئیں ۔