قتل کسی کی اچانک یا خفیہ حملے کے ذریعے جان لینے کوکہا جاتا ہے۔ اس بارے میں کافی لٹریچر موجود ہ ہے۔ جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا بھر میں قتل کی تقریباً ہر کوشش کے لیے اکثر پہلے سے سازش کی گئی تھی۔ اس لیے میں (قتل) کی اصطلاح کو تنگ نظری سے استعمال کرنے سے گریزاں ہوں۔اگر ہمیشہ نہیں، تو اکثر قتل کا مقصد کسی سیاسی رہنما کے قتل کی صورت میں، انتشار کے علاوہ سیاسی فائدہ یا طاقت پر قبضہ کرنا ہوتا ہے۔ قتل ہونے والا یا تو سازش کرنے والوں کی پوزیشن، مفادات یا ان کے نظریے یا دونوں کے لیے خطرہ سمجھا جا رہا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ تاریخ عظیم انسانوں کی سینکڑوں روشن مثالیں بھی پیش کرتی ہے جنہوں نے زوال پذیر نظریات، ظالم نظام کو چیلنج کرنے کی جرات کی اور اپنی قربانیوں سے انسانی ترقی کی راہیں ہموار کیں۔ جبکہ کچھ معاملات میں پرانا اور طاقتور نظام عظیم انسانوں، ان کے پیروکاروں اور نظریات کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا،انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سماجی قوتوں کو معروضی حالات میں چند افراد اور ان کے ساتھیوں کی خواہشات کے تابع نہیں بنایا جا سکتا۔ سقراط، اور گلیلیو کا یہاں ذکر کرنا کافی ہے۔ سقراط کا اس جیوری کو جواب آج بھی گونجتا ہے، جس نے اسے موت کی سزا سنائی تھی،وہ کبھی خاموش نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ بے جا زندگی انسان کے جینے کے لائق نہیں ہے۔ جہاں تک قاتل کی تشبیہات ہیں، لفظ قاتل کی اصل کے بارے میں مورخین کے درمیان تقریباً اتفاق ہے۔ یہ ’’حشیشین‘‘ سے ماخوذ ہے۔ ایک عربی عرفی نام جو صلیبی جنگوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں ایک مسلم فرقے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ جو حسن الصباح کے پیروکار تھے یورپیوں کے نزدیک وہ حشیش کے نشے میں دھت ہو کر حریف لیڈروں کو قتل کرنے کی شہرت رکھتے تھے۔ تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے چرس کا استعمال کیا۔زمانہ قدیم سے حریف کو ختم کرنے کے لیے قتل و غارت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس مضمون کو شروع کرنے کے لیے قابیل کی کہانی ایک اچھی مثال معلوم ہوتی ہے۔ کہانی اس طرح چلتی ہے۔ ہابیل ایک چرواہے نے اپنی بہترین قربانی کے طور پر ایک صحت مند مینڈھا پیش کیا۔ جبکہ قابیل، ایک کسان، اپنی بہترین فصل کی قربانی دینے کو تیار نہیں تھا۔ خدا ہابیل کی قربانی قبول کرتا ہے اور قابیل کی قربانی کو رد کرتا ہے۔ قابیل نے حسد میں اپنے بھائی کو مار ڈالا۔ کہانی سے مختلف زاویوں سے سبق حاصل کیا جا سکتا ہے۔تاہم، ایسا لگتا ہے کہ چرواہا کسان سے زیادہ سخی تھا اور خدا کو صدقہ پسند ہے، کیونکہ یہ لالچی اور کنجوس ہونے کے مقابلے میں ایک مہربان اور انسانی عمل ہے۔ اس کے علاوہ حسد اور لالچ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ایک سوال یہ بھی ہے کیا تاریخ میں رونما ہونے والا ہر قتل محض اچھائی اور برائی کے درمیان تصادم کا نتیجہ تھا کیا ہر قتل دو نظریات یا دو افراد کے درمیان اختلاف کی وجہ سے ہوتا ہے؟ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے، آئیے سب سے پہلے یہاں پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہونے والے کچھ قتل یا پھانسی کے واقعات کا ذکر کرتے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو قتل کر دیا گیا۔ مبینہ طور پر ان کے قاتلوں کا تعلق ایک دہشت گرد گروہ سے تھا۔ وہ ان کے نظریے کی مخالف تھیں، اور بہت سے پاکستانیوں کے لیے وہ روشن خیالی کی علامت تھیں۔ اسکے علاوہ ان کا عورت ہونے کو نشانہ بنانے کے لیے شدت پسند عناصر کے لیے کافی تھا۔ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے والد کو اگرچہ عدالتی عمل کے ذریعے پھانسی دی گئی لیکن یہ انتہائی مشکوک اور متنازع فیصلہ تھا۔ اس لیے ان کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا جا تا ہے۔ وہ بلاشبہ ایک منتخب ڈکٹیٹر تھے، لیکن وہ پاکستان کی سیاست کو ڈرائینگ رومز سے گلیوں اور دیہاتوں میں لے آئے۔ بھٹو نے ملک کے لوگوں (مزدوروں، کسانوں) کو متحرک اور بااختیار بنایا اور ملک کو ایک متفقہ آئین دیا۔ طاقتور مفاد پرستوں نے اسے ایک سنگین خطرہ سمجھا کیونکہ وہ ان کی مقبولیت سے خوفزدہ تھے۔ 5 جولائی 1977ء کو ملک گیر تحریک کے نتیجے میں انہیں 4 اپریل 1979 ء کو پھانسی دے دی گئی ۔ یہ ملک میں کوئی پہلا قتل نہیں تھا۔آزادی کے فوراً بعد 16 اکتوبر 1951ء کو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو قتل کر دیا گیا۔ ان کے قاتل سید اکبر کو حکومت پاکستان کی طرف سے ماہانہ الاؤنس دیا جاتا رہا، اور ممکنہ طور پر محکمہ پولیس کا 'ایجنٹ' ہونے کی وجہ سے اسے پہلی قطار میں اس پوڈیم کے بالکل سامنے بیٹھنے کی اجازت دی گئی جہاں سے وزیر اعظم سامعین سے خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ اس نے دو گولیاں چلائیں۔ آس پاس کے لوگوں نے پکڑ کراس پرتشددکیا اور پولیس نے اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ اکہتر سال تک اس قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ تاہم اس وقت پولیس کو سب سے زیادہ اندازہ تھاکہ قتل کے پیچھے کیا مقصد تھا اور آج بھی ہے؟ پرانے نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد تقریباً ہر انقلاب اندرونی طاقتوں کی کشمکش سے گزرا ۔ زیادہ تر انقلابوں کو خون میں نہلانے کا تجربہ ہوا فرانسیسی انقلابایک مثال ہے، جب کہ کچھ نے اقتدار کی تقسیم کے ذریعے اختلافات کو حل کیا ۔ پاکستان انقلاب کے ذریعے وجود میں نہیں آیا۔ یہ ایک طویل مذاکرات اور ’محدود جمہوریت‘ کا نتیجہ تھا۔ جیسا کہ پروفیسر حمزہ علوی کی تحقیق ہے کہ ’’پوسٹ نوآبادیاتی ریاست معاشرے سے زیادہ ترقی یافتہ تھی‘‘۔ نئے ملک کو طاقتور سول ملٹری ادارے وراثت میں ملے، جبکہ سول سوسائٹی اور سیاسی طبقہ نسبتاً کم ترقی یافتہ تھا۔ مسلم لیگ کے بہت سے سیاسی رہنما ہندوستان میں اپنے حلقے چھوڑ کر آئے تھے۔ تاہم، ان کے پاس سیاسی اور اخلاقی جواز اور موقف تھا۔ مزید یہ کہ ہر وفاقی اکائی کے اپنے سیاسی رہنما تھے جن کی اپنے اپنے صوبوں میں کافی پیروکار تھے۔ لیاقت علی خان جناح کے سب سے قریبی اور قابل اعتماد کامریڈ کے طور پر قابل احترام اور شاید اس وقت سب سے زیادہ مقبول سیاسی رہنما تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ سول ملٹری نے انہیں اپنی پوزیشن کے لیے خطرہ سمجھا۔کہا جاتا ہے کہ ان کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے، ان مذہبی حلقوں جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی کو ملک میں شریعت نافذ کرنے کا مطالبہ کرکے دباؤ ڈالنے کی ترغیب دی ہوگی۔ سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ لیاقت علی خان نے دستور ساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد کیوں پیش کی؟ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق وہ مذہبی تعصبات کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ناکام بنانا چاہتے تھے۔ (جاری ہے)