Common frontend top

ایم ڈی طاہر جرال


یادگار شہدا کی یاد گار تقریب


آزاد کشمیر کی فوجی و عسکری اعلی خدمات کی حامل دھرتی، جس کے رہنے والوں کی شاندار روایات آج بھی تاریخ میں سہنری حروف میں پڑھنے کو ملتی ہیں اس مردم خیز دھرتی سے جنرل محمد اکبر خان اور جنرل شیر افگن خان جیسے سپوت پیدا کیے یعنی کلری اکبر آباد ضلع بھمبر میں اپنی نوعیت کی پہلی یادگار شہدا ضلع میرپور و ضلع بھمبر کا افتتاح لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز (ہلال امتیاز ملٹری) کمانڈر 10 کور راولپنڈی نے اپنے ہاتھ سے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کلری اکبر آباد کے مقام پر کیا۔ یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب
جمعه 26 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

تم کون ہو ؟

جمعه 05 اپریل 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
تم کون ہو! جو میرے ملک کا امن تباہ کر رہے ہو۔ تم کون ہو جو میرے ملک کی ترقی کی رفتار کو روکنا چاہتے ہو۔ تم کون ہو جو میرے ملک کے دوستوں کو دور کرنا چاہتے ہو تم کون ہو جو میرے ملک کے جوانوں کو میرے ملک کے شہریوں کو اور دوست ممالک کے باشندوں کو جو میرے ملک میں تعمیر و ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں ان کو نشانہ بنا کر ان کو خوف زدہ کرتے ہو تم قاتل ہو تم ظالم ہو تم درندے ہو تم تو مسلمان بھی
مزید پڑھیے


ملا انہیں جو تمغہ امتیاز ہے!

منگل 26 مارچ 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
عرفان سلیم کا تعلق راجپوت گھرانے سے ہے اور پنجیڑی ضلع بھمبر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم رحیم یار خان پنجاب سے حاصل کی۔راجہ عرفان سلیم نے لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیا،اپنی خاندانی جرأت و بہادری کے پیشِ نظر محکمہ پولیس میں ملازمت کا آغاز کیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں،آزادکشمیر پولیس میں ان کا شمار چند گنے چنے نو جوان پولیس انسپکٹر وں میں ہونے لگا۔ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف جرائم پیشہ عناصر ، قتل و
مزید پڑھیے


میاں محمد بخش عارف کھڑی شریف!

بدھ 20 مارچ 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
سیف الموک کے مصنف عارف کامل کھڑی شریف حضرت میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ ، آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میر پور میں 1830ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے آباء واجداد جموں کے رہنے والے تھے جن کی قومیت پسوال گجر تھی۔ بعد میں یہ قبیلہ جہلم اور گجرات کے اضلاع میں نقل مکانی کرگیا۔ میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ کے پردادا نے ضلع گجرات میں چک بہرام میں سکونت اختیار کی۔ اور پھر میرپور کے علاقے کھڑی شریف میں منتقل ہو گئے۔ میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ کے والد کا نام میاں شمس الدین تھا
مزید پڑھیے


عوام کی نمائندگی کا حق!

هفته 02 مارچ 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
29 فروری 2024ء کے دن 302 ممبران نے قومی اسمبلی میں بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔ جیسے ہی اجلاس شروع ہوا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا پلیز آرڈر ان دی ہاوس، لیکن شور شرابہ، نعرہ بازی، ہلڑ بازی سے اس اجلاس کا آغاز ہوا۔ راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی نے جو کہ حالیہ الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں انہوں نے اپنا نام لے کر حلف اٹھا لیا باقی ارکان، نے بھی ان کے ساتھ حلف اٹھا یا، یہ پاکستان کی واحد اسمبلی ہے جس کے انتخابات گو مگوں کا
مزید پڑھیے



امریکی فوجی کا ضمیر کیسے جاگا؟

بدھ 28 فروری 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
یوں تو دنیا میں ضمیر جاگنے کے واقعات کم ہی ملتے ہیں کیونکہ اگر ضمیر زندہ ہو تو دنیا میں قتل و غارت، جابرانہ تسلط، ظلم و ستم، حق تلفی ناانصافی کا ایک بھی واقعہ رونما نہ ہو، دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان آپس میں بھائی چارے کی طرح رہ کر فسادات، تنازعات میں الجھ کر اپنے مالی وسائل ضائع کرنے کی بجائے وہی سرمایہ کثیر اپنے اپنے ملک کے عوام کی بھلائی خیر خوائی کے لیے خرچ کر کے عزت و توقیر سمیٹ سکتے ہیں لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے جو جتنا بڑا طاقت ور ہے
مزید پڑھیے


حکومت کے لیے بڑے چیلنجز!

پیر 26 فروری 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
وفاقی حکومت کے قیام کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کا اعلان باقاعدہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں کر دیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے میاں محمد شہباز شریف کا نام تجویز کیا ہے جبکہ صدر مملکت کے لیے آصف علی زرداری کا نام سامنے آیا ہے پنجاب میں گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا ۔بلوچستان اور سندھ کے گورنر مسلم لیگ ن کے ہوں گے۔ کے پی کے کے گورنر کا عہدہ مولانا فضل الرحمن کی صوابدید پر چھوڑ دیا
مزید پڑھیے


جمہوریت کی خاطر آگے بڑھیں!

منگل 20 فروری 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
8 فروری 2024ء کو ملکی تاریخ کے بارہویں عام انتخابات ہوئے، تمام تر خدشات، تحفظات، پر اسرار اور پرزور رکاوٹیں ان انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ ملکی آئین و قانون کی منشا کی خلاف ورزی کا بھی بہت ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ 90 روز کے اندر اندر انتخابات نہ کروانا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔قصہ بہت طویل ہے ان انتخابات تک پہنچنے کا۔ اللہ بھلا کرے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہ انہوں نے اپنی آبزویشن میں کہہ دیا کہ 8 فروری کو الیکشن ضرور ہوں گے، سو
مزید پڑھیے


عام انتخابات 2024

بدھ 07 فروری 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
آج پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں، پولنگ اسٹاف پولنگ اسٹیشنز اور سیکورٹی عملہ کے ساتھ ساتھ سات لاکھ سے زائد بیلٹ بکس بھی تیار کر کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل بلا روک ٹوک صبح 8بجے سے 5بجے شام تک جاری رہے گا، بڑی بڑی تمام سیاسی جماعتوں نے بھر پور الیکشن مہم چلائی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم پہلے نمبر پر رہی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم دوسرے نمبر پر رہی
مزید پڑھیے


آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزا !!

اتوار 04 فروری 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
پاکستان میں سیاست دانوں کو سزائوں کی لمبی فہرست ہے آج اس فہرست میں سائفر کیس کی سزا کا اضافہ ہو گیا ہے۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے آج سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم پاکستان بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دس دس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے زبانی طور پر یہ مختصر فیصلہ سنایا، عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سابق وزیر اعظم پاکستان اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں