لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھنے کیلئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چودھری محمدسرور قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔صدرر مملکت نے چیئرمین باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھا ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور گرائونڈ میں کھڑے ہوکر کر کٹ شائقین کو دیکھ کر ہاتھ بھی لہراتے رہے ۔ لاہور قلندرکے سی ای او عاطف رانا بھی گور نر چودھری محمدسرور کے ہمراہ تھے ۔ چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قر بانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوچکا ہے ۔پاکستان میں امن اور پی ایس ایل میچز بھارت کو ہضم نہیں ہو رہے ۔ صرف کر کٹ ہی نہیں تمام شعبوں میں پاکستان مضبوط ومستحکم ہورہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کا جذبہ مثالی اور شاندار ہے ۔