لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیس پنجاب پولو کپ ٹیم بی این پولو نے جیت لیا۔فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم پی بی جی رسالہ کو 5-3 سے شکست دے دی۔ سب سڈری فائنل میں پیبل بریکر نے اولمپیاء /ٹیکنی مین کو 6-5.5 سے ہرا دیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی ہلال امتیاز (ملٹری)، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،میجر جنرل عدنان کنور ڈی جی آرمڈ کور ہلال امتیاز (ملٹری)، چیئرپرسن پیس گروپ آف کمپنیز مسز آمنہ تاثیر، لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبراعظم حیات نون، عثمان حئی، آغا مرتضیٰ علی، میر شعیب احمد، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔