٭…آنکھوں کی جلن پر کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھیں اور پھر چند منٹ تک آرام کریں ‘ جلن کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

٭… دانتوں کو سفید بنانے کیلئے اسٹرا بیری کاٹکڑا لے کر دانتوں پر رکھیں‘ دانت موتیوںکی طرح چمک اْٹھیں گے۔

٭… دانتوں کو صاف کرنے سے قبل برش کو لیموں کے رس میں‘پھر کھانے کے سوڈے میں ڈال کر صاف کریں پھر برش کریں اس سے دانت صاف ہوجاتے ہیں۔

٭… بچوں کوقے یا دست آنے پر صاف پانی میں انڈے کی سفیدی ملا لیں اور پھر اسے اچھی طرح بھینٹ لیں ،کہ جھاگ بن جائے،جھاگ اتار کر پانی بچوں کو پلائیں انشا اللہ افاقہ ہوگا۔

٭…کچن میں سبزی کاٹنے کے دوران اْنگلی کٹ جائے تو شہد کو ململ کے کپڑے پر ڈال کر اس کپڑے کےٹکڑے کو زخم کے مقام پرباندھ دیں‘زخم ٹھیک ہوجائے گا۔

٭… ریشمی کپڑوں میں چمک لانے کیلئے اْبلے ہوئے آلو کے پانی میں ان کپڑوں کو دھوئیں اس سے ریشمی کپڑوں میں چمک بحال ہوجائے گی۔

٭…چیونٹیاں جمع ہونے کے مقام پر آٹا چھڑک دیں اس سے چیونٹیاں چلی جائیں گی۔

٭… صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں شہد ملا کر پینے کے علاوہ اجوائن کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔

٭…قبض کی شکایت پر میتھی کا ساگ کھائیں۔

٭… کلونجی کھانے سے معدہ مقوی ہوتا ہے۔