مکرمی !7 اکتوبر بروز ہفتہ دنیاکی تاریخ کو درج ہو چکا جب دنیا کی انتہائی طاقتور ناجائز ریاست اسرائیل پردنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیئے جانے علاقے غزہ سے حماس کے مجاہدین نے ایک ہی وقت میں طوفان الاقصی کے نام سے بری،بحری ،فضائی حملے کر جنوبی اسرائیل کے پینتیس سے چالیس کلو میٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ان حملوں میں 1200سے زائد اسرائیلی شہری اور فوجی مردار ہو ئے ہیں اور مجاہدین کئی فوجی جنرلز سمیت لاتعداد اسرائیلی فوجی اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے آئے ہیں خود کو ناقابل تسخیر سمجھے جانے اسرائیل پرمجاہدین کے ان حملوں نے اسرائیل سمیت پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور ہر کسی کی زبان پر یہی سوال ہے کہ دنیا کی مضبوط ترین، جدید آلات سے لیس، آہنی اسرائیلی باڑ کو آخر مجاہدین نے کیسے پار کیا؟۔دنیا بھر میں اسرائیلی کی مصنوعی ٹیکنالوجی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور اسرائیل کے خود کوناقابل تسخیر ہونے گھمنڈ کو توڑنے والے اللہ تعالیٰ کے یہ ابابیل دنیا بھر کے مسلمانوں سے خراج تحسین پا رہے ہیں بہت سے لوگ ان کاروائیوں کو گھٹ جوڑ قرار دے رہے ہیں ۔ (امتیاز علی آرائیں،حیدر آباد)