مکرمی ! ہمارے ملک میں غربت میں مبتلا افراد انتہائی مشکل سے زندگی بسر کر رہے ہیں اگر کسی کے پاس روزگار نہیں ہے تو وہ اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کیسے بھرے گا یقیناً وہ چوری چکاری کرے گا یا تو وہ غربت سے تنگ آکر خودکشی کا انتخاب کرے گا وہ خودکشی کو اس کا حل سمجھے گا دوسری وجہ منشیات کا بلا تعطل استعمال ہے جب کوئی انسان ڈرگ لیتا ہے تو وہ بہت مسائل کا شکار ہو جاتا ہے لڑائی جھگڑا عام معمول بن جاتا ہے اگر اسے ڈرگ نہ ملے تو وہ خودکشی کرے گا تیسری وجہ ہراسگی ہے ہمارے معاشرے میں معصوم اور سادہ لو لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے ان کے ساتھ غیر مہذب حرکتیں کر کے انھیں ڈرایا جاتا ھے کہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا جو وہ کہتے ہیں تو وہ یہ سب کو بتا دیں گے اس طرح وہ لڑکی غیرت کے مارے کسی کو کچھ بتانے کے قابل نہیں رہتی اور خودکشی کا ارتکاب کر لیتی ہے اللہ ہم سب کو اس سے بچائے۔( صائم رضا کاظمی)