مکرمی ! کنٹونمنٹ بورڈکی نااہلی کے سبب لاہور کی معروف سڑک والٹن روڈمسائل کی آماجگاہ بن گیا ، روڈ کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ۔ جبکہ خستہ ہال سڑک پر سفر کرنے شہری کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے لگے ہیں ،گندے نالے کا پانی اوور فلو ہونے سے شہریوں کا والٹن روڈ سے گزرنا محال ہو گیا، گندگی اور تعفن کے باعث موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ والٹن روڈ سے منسلک پیر کالونی ، مدینہ کالونی ، شاہین کالونی ،قادری کالونی سمیت دیگر علاقوںمیں گلیوں اور سیوریج سسٹم کی صفائی نہیں ہوتی جس کے سبب گندگی اور غلاظت کی وجہ سے مچھروں، مکھیوں اور مختلف حشرت الارض کی افزائش نسل بھی تیزی سے ہورہی ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، علاقہ مکین گلیوں میں گندگی اور والٹن وڈ پر موجود اُوپن گندے نالے سے اُٹھنے والے والے تعفن کی وجہ سخت پریشان ہیں، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں شکایات درج کرانے کے باوجود گٹروں اور گلیوں کی صفائی نہیں ہوتی ،والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے کا رویہ بھی توہین آمیز ہوتا ہے ،والٹن کے رہائشی کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس دینے کے باوجود سہولتوں سے محروم ہیں لہذا اہل علاقہ کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے کہ والٹن روڈ کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ (میاں نعیم الدین)