برلن (رائٹرز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کیلئے غورہو رہا ہے ۔٭لندن (اے ایف پی) وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں پارٹیوں کے کیس میں پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جواب لکھ کر ارسال کر دئیے ۔٭کولمبو(نیٹ نیوز )سری لنکا کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی دیوالیہ ہوگئی ، تیل کے شدید بحران کا خدشہ ہے ۔٭ایتھنز(صباح نیوز)یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق 12 ٹرک ڈرائیور ایک اطالوی جھنڈا بردار فیری سے لاپتہ ہو گئے ۔٭ لکھنئو(نیٹ نیوز) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 16 اضلاع کی 59 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی۔٭ میونخ(صباح نیوز) ایران کے وزیر خارجہ نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے ۔انہوں نے کہا ویانا مذاکرات میں مقابل فریق کو عملی عزم و ارادے کامظاہرہ کرنا ہوگا۔