لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ زمبابوے سے واپس وطن پہنچ گیا۔ سکواڈ چارٹرڈ فلائٹ پر ہرارے سے واپس صبح نو بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچا۔سکواڈ میں شامل دو ارکان آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ہرارے سے جنوبی افریقہ اپنی فیملی کے پاس چلے گئے تھے ۔ سکواڈ کے ارکان لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو لاہورائیر پورٹ پر ان کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جو تمام ارکان کے منفی آئے ۔ اس پر کراچی کے ارکان کراچی کی فلائٹ پر چلے گئے اور مقامی کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ اسلام آباد ، پشاور اور دیگر شہروں کے ارکان گاڑیوں پر اپنے اپنے شہر روانہ ہو گئے ۔این سی او سی کی ہدایات پر تمام ارکان اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کریں گے ۔