نیویارک( ندیم منظور سلہری سے )امریکہ کی سکھ تنظیم نے سکھ فار جسٹس نے روس کیخلاف لڑائی میں شرکت کیلئے یوکرین کو مشروط پیشکش کردی۔انہوں نے اس حوالے سے 2شرائط پیش کی ہیں جن میں پنجاب کی بھارت کے قبضے سے آزادی کیلئے سکھوں کی خود مختاری کے حق کو تسلیم کیا جائے اور جنرل اسمبلی میں خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی جائے ۔یوکرین کے صدر زیلنسکی کی طرف سے مسلح تنظیموں سے مدد کی اپیل کے بعد نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ گُرپتونت سنگھ پنوں ایڈووکیٹ نے لابی فرموں کے ذریعے یوکرین اور نیٹو حکومتوں کو پیغام بھیجا، ہم یوکرینی صدر کی آفر دو شرائط ماننے پر روس سے جنگ لڑ سکتے ہیں۔ ، پہلی شرط یہ ہے کہ پنجاب کی بھارت کے قبضے سے آزادی کیلئے سکھوں کی خود مختاری کے حق کو تسلیم کیا جائے اور دوسری شرط یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پنجاب کی آزادی کیلئے جاری خالصتان ریفرنڈم کے بارے میں حمایت کی یقین دہانی کرائی جائے ۔ اگر یوکرینی صدر ان دونوں شرائط کو منظور کر لیتے ہیں تو خالصتان فورس کے جوان ان کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔