BN

اسلام آباد


’’گھررہومحفوظ رہو‘‘ :عید پر 6چھٹیاں، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند

جمعه 30 اپریل 2021ء
لاہور،اسلام آباد،پشاور، کراچی ، کوئٹہ ، نئی دہلی ، نیویارک (جنرل رپورٹر ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،وقائع نگار، خبر نگار خصوصی ، خبرنگار، سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندگان، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا وائرس کے مزید 151مریض انتقال کر گئے جبکہ 5480نئے کیس سامنے آگئے ۔ این سی اوسی کے مطابق مصدقہ کیس 815711جبکہ اموات 17680ہوگئیں،فعال کیس 89838ہوگئے ، 5263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پنجاب میں مزید103ہلاکتیں جبکہ 2674 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، صوبے میں مسلسل تیسرے روز ایک سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لاہور میں مزید 34 مریض چل بسے ۔ لاہور 1302، ننکانہ42، قصور 55،
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ میں 3 نئی تقرریاں،نصف سنچری مکمل ،فرخ حبیب وزیرمملکت اطلاعات بن گئے

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ خصوصی نیوز رپورٹر) وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کی گئی ہیں ۔ فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات،عثمان ڈار دوبارہ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان، ڈاکٹر وقار مسعود معاون خصوصی خزانہ و ریونیو بن گئے ۔فرخ حبیب نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپنے قائد عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ جیسے اپنے نوجوان سپاہی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میرا عہد ہے کہ
مزید پڑھیے


6ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت:کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوآرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے نفاذ کیلئے قانونی وتکنیکی مراحل عبور کرنے کیلئے متعلقہ وزراء کیلئے ڈیڈلائن مقرر کردی تاہم کابینہ ارکان نے گھانا اورکینیا کی مثال دیتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی سکیورٹی اور ممکنہ ہیکنگ خطرات کے باعث تحفظات کا اظہارکردیا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جو ای ووٹنگ سسٹم کی سکیورٹی،ڈیزائن اور دیگرامور پر حتمی سفارشات ایک ماہ کے اندرپیش کرے گا۔ مشیر برائے پارلیمانی امور
مزید پڑھیے


بھارتی فوجیوں کی خواتین افسروں سے جنسی ہراسانی کا انکشاف

جمعه 30 اپریل 2021ء
سری نگر،اسلام آباد(کے پی آئی،این این آئی) بھارتی فوجیوں کی طرف سے خواتین افسروں اور اہلکاروں سے جنسی ہراسانی کا انکشاف ہوا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ایک سینئر افسر کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد بھارتی ایئر فورس کی ایک خاتون پائلٹ نے اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ میں عرض داشت دائر کر دی ہے ۔دریں اثنا مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے کالے قانون پی ایس اے کے تحت قے د دو افراد فیروز احمد اور اشفاق احمدکی فوری رہائی کا حکم دے
مزید پڑھیے


افغان امن کیلئے کوششیں جاری، پاکستان بھی شراکت دار:شاہ محمود:جرمن وزیرخارجہ کی ملاقات

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کی جانیوالی کاوشوں میں شراکت دار ہے ، جرمنی کیساتھ پاکستان کی دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔جمعرات کو جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی کے وزیر خارجہ کیساتھ بہت اچھی نشست رہی۔قبل ازیں جرمن وزیرخارجہ ہائیکوماس وزارت خارجہ پہنچے تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں کورونا وبائی چیلنج، دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال ،افغان امن
مزید پڑھیے



صدرمملکت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری مزید تیزکرنیکی ہدایت

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی،خصوصی نیوز رپورٹر) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے آئی ووٹنگ کے نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جدید سکیورٹی خصوصیات کی حامل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ، انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم سے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت ہو گی بلکہ مجموعی انتخابی عمل میں بھی بہتری آئیگی۔ وہ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز برائے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ: ہری پور سیمنٹ فیکٹری کیلئے زمین حصول پر وفاقی، خیبر پختونخوا حکومت سے جواب طلب

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ہری پور میں سیمنٹ فیکٹری کیلئے سرکاری سطح پر زمین کے حصول کے معاملے پر وفاقی اورخیبر پختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سیمنٹ فیکٹری کے لیے سرکاری سطح پر حاصل کی گئی زمین کی قیمت میں اضافہ کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بتائے سیمنٹ فیکٹری کیلئے زمین کے حصول کا طریقہ کار کیا تھا۔عدالت کے استفسار پر صوبائی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا
مزید پڑھیے


ہنگری کے وزیر خارجہ آج پاکستان آئینگے

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارٹو اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پرآج 30 اپریل کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سیجارٹو کیساتھ ایک اعلیٰ سطح کاروباری وفد بھی ہو گا جس میں 20 سے زائد سرکردہ کاروباری افراد شامل ہونگے ۔ہنگری کے وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بات چیت بھی کرینگے ۔ بات چیت میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائیگا اور تعلقات میں مزید پیشرفت
مزید پڑھیے


سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف مزید کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ: معاملہ نمٹادیا

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار، این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے دس رکنی لارجر بینچ کے اکثریتی فیصلے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے معاملہ نمٹا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا۔کونسل کے دو اجلاس ہوئے ، ایک اجلاس میں سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال شامل نہیں ہوئے ۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے 26 اپریل کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے ہر قسم کی کارروائی
مزید پڑھیے


سعودی عرب سفارتخانے میں مزدوروں سے بدسلوکی،سابق سفیر، 6اہلکار معطل

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں مزدوروں کے ساتھ بد سلوکی پر وزیراعظم نے سعودی عرب میں سابق پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کو معطل کردیا ، انسپکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات 15 یوم تک مکمل کرنے کاحکم دے دیا جبکہ معطل پاکستانی سفیر اور اس کا عملہ واپس پاکستان پہنچ گیا جو آئندہ چند روز میں انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہسعودی عربمیں پاکستانی مزدورں کے ساتھ سفارتکاروں کی جانب سے بدسلوکی کا انکشاف ہوا جس کے بعدوزیراعظمعمران خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سعودی عربمیںپاکستانکے سفیر علی اعجاز اور دیگر
مزید پڑھیے








اہم خبریں