BN

اسلام آباد


نیویارک فلیٹ کیس: آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد

بدھ 07 جولائی 2021ء
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ،نیوزایجنسیاں ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی غیر موجودگی میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اﷲ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست پرسماعت کی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کیا آپ ضمانت قبل از گرفتاری مانگ رہے ہیں؟ ملزم کی عدم موجودگی میں ضمانت کی ایسی کوئی مثال قائم نہیں کریں گے ۔ فاروق ایچ نائیک نے
مزید پڑھیے


پاگل ہیں جدوجہد کے بعد ڈیل کر لیں،وقت آنے پر حساب کتاب ضرور ہو گا: مریم

بدھ 07 جولائی 2021ء
اسلام آباد (وقائع نگار، وقائع نگار خصو صی ،خبر نگار خصو صی ،92 نیوز رپورٹ ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اتنی جدوجہد کے بعد ہم پاگل ہیں جو کسی سے ڈیل کر لیں، سوات جلسے میں میری اور پارٹی کی نمائندگی شہبازشریف نے کی، مجھے کشمیر الیکشن کی ذمہ داری دی گئی ہے ، شاہد خاقان عباسی کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد
مزید پڑھیے


افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی آج واپسی کا امکان

بدھ 07 جولائی 2021ء
اسلام آباد ( 92 نیوز رپورٹ، آن لائن ) ممکنہ طور پر افغانستان میں پھنسے ہو ئے 4 ہزار پاکستانیوں کی واپسی آج سے شروع ہو جائیگی ۔ ان کے کورونا ٹیسٹ طورخم بارڈر پرکئے جائینگے ۔ دریں اثنا وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 17جون سے مغربی سرحد پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ شدید بیمار اور افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں واپسی کی اجازت ہے ۔ وزرات داخلہ کا کہناہے کہ افغانستان سے سعودیہ کا فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بڑی تعداد افغانستان پھنس گئی ، افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے
مزید پڑھیے


گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا: دی اکانومسٹ - وزیراعظم کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف

بدھ 07 جولائی 2021ء
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ۔تفصیل کے مطابق کوروناکیخلاف پاکستانی حکومت کے موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ،گلوبل نارملسی انڈیکس’’ میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ،پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے ۔برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے مطابق پاکستان وبا میں84فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا اور ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کورونا کے بعد وبائی دنیا کے نظریہ میں معمول کی زندگی پر واپس آنیوالے ممالک کے ‘‘گلوبل نارملسی انڈیکس’’ میں پاکستان 84.4
مزید پڑھیے


سی پیک خطے کی خوشحالی کا ضامن:نونگ رونگ،ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے :عاصم باجوہ

منگل 06 جولائی 2021ء

اسلام آباد؍ گوادر (وقائع نگار؍ مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ، اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے ، گوادر پورٹ مکمل آپریشنل ہو چکی ، 60 ایکڑ رقبہ پر فری زون فیز ۔1 مکمل ہو گیا، 2200 ایکڑ پر فیز ۔2منصوبے کے سنگ بنیاد سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا،جنوبی بلوچستان پیکج سے علاقے میں پانی ،بجلی ، سڑکوں اور روزگار کے مسائل حل ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار
مزید پڑھیے



ترکی سے تاریخی ، ثقافتی تعلقات کو کلیدی اہمیت د یتے ہیں :آرمی چیف

منگل 06 جولائی 2021ء

اسلام آباد،راولپنڈی (خبر نگار خصوصی،وقائع نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت دندار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ و رانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی ،دوطرفہ سطح پر فوجی روابط کو مزید مستحکم کرنے ،دونوں ممالک کے مابین تربیتی ، انسداد دہشتگردی امور میں تعاون میں وسعت پر بھی اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک کے مابین دفاع، سکیورٹی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔آرمی
مزید پڑھیے


لاہوردھماکے میں بھارت ملوث، ماسٹرمائنڈراایجنٹ: شواہد دنیا کے سامنے پیش

پیر 05 جولائی 2021ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) جوہرٹائون لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے ۔ پاکستان نے شواہد دنیاکے سامنے پیش کردیئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ایکٹویٹ میں کہا ہے کہ پا کستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے ، جوہرٹائون دھماکہ پاکستان کے خلاف انڈین سپانسرڈ دہشت گردی تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دھماکے کی تحقیقات میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے تیز اوربہترین کام کیا جو سراہتاہوں ، تحقیقات میں سول ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈی نیشن رہی، اس کوآرڈی نیشن سے دہشت گردوں کے بین الاقوامی رابطوں کی نشاندہی ہوئی۔ انہوں نے
مزید پڑھیے


طالبان کا مزید 13 اضلاع پر قبضہ، قندھار میں دھماکہ: گورنر کے سیکرٹری جاں بحق

پیر 05 جولائی 2021ء
کابل ، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )طالبان نے 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا،یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کی فراہم کردہ فضائی مدد کے بغیر افغان فورسز کو مزید جدوجہد کرنی پڑے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے سوا کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے ۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا 24 گھنٹے میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 224 طالبان مارے گئے ۔ اتوار کو قندھار میں دھماکہ ہوا
مزید پڑھیے


کہیں بارش کہیں سورج تیور دکھاتا رہا، بجلی بھی گھنٹوں غائب: شہری سراپا احتجاج، مظاہرے

پیر 05 جولائی 2021ء
اسلام آباد،سکھر، بہاولپور ( خبر نگار خصوصی، این این آئی ) ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بعض جگہوں پر شدید گرمی رہی، لوڈشیڈنگ نے بھی رہی سہی کسر نکال دی، بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، نعرے بازی کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت کئی شہروں میں موسم گرم رہا لوگ محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی کا انتظار کرتے رہے ، شارٹ فال میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی سے ستائے افراد مزید تنگ آ گئے ۔سکھر میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ
مزید پڑھیے


600درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، سیلز ٹیکس رعایت ختم: موبائل فون مزید مہنگے

پیر 05 جولائی 2021ء
اسلام آباد،کراچی (92 نیوزرپورٹ،این این آئی) اشیائے خورونوش، ادویات اور تعلیمی ضروریات کے علاوہ تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی 17فیصدرعایت ختم کر دی گئی ہے جس سے کئی اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے ، تمام زیرو ریٹڈ اشیا بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں، سرکاری دستاویز کے مطابق اب ان تمام اشیا پر 17 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، تمام زیرو ریٹڈ اشیا کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کرکے ٹیکس چوری کو روکا جائے گا، ایف بی آر کے ساتھ آن لائن منسلک پرچون فروشوں کی انوائس کی تصدیق کیلئے مانیٹرنگ لازمی کر دی گئی، مانیٹرنگ کے ذریعے
مزید پڑھیے








اہم خبریں