Common frontend top

اسلام آباد


پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے مستعفی،وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ؛سوری کی ووٹنگ کرانے سے معذرت،خوداستعفے الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے ڈپٹی سپیکرکاعہدہ نہ چھوڑا

منگل 12 اپریل 2022ء

اسلا م آباد( سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے الیکشن کابائیکاٹ کر دیا اور قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیدیئے جبکہ عمران خان سمیت بیشتر پارٹی ارکان نے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے نتیجہ میں گزشتہ روز نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی
مزید پڑھیے


نجی کوریئرکمپنی کوبک کرائے پارسل سے 2کلوہیروئن برآمد

پیر 11 اپریل 2022ء
اسلام آباد (اے پی پی) انسداد منشیات فورس کے مطابق آبپارہ میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے برطانیہ کیلئے بُک کرائے گئے خواتین کے پرسوں پر مشتمل پارسل سے 1.92 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارسل اسلام آباد میں موجود لیاقت شاہ نامی شخص کی طرف سے برمنگھم میں موجود حسن علی نامی شخص کے پتہ پر بک کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے


نیا وزیراعظم کون؟ فیصلہ آج،شہباز کے کاغذات پر شاہ محمود کے اعتراضات مسترد

پیر 11 اپریل 2022ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی؍خصوصی نیوز رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ) نیا وزیراعظم کون ؟ فیصلہ آج ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کرتے ہوئے ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔نئے قائدایوان کیلئے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے شہبازشریف اورپی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمودقریشی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے ۔ شہباز شریف نے 12، شاہ محمود قریشی نے 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے کاغذات پر تحریک انصاف کے تمام اعتراضات مستردکردیئے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان نے اعتراض کیا کہ شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں، آرٹیکل 233
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کور کمیٹی کا شہباز کے وزیراعظم بننے پر استعفوں پر اتفاق/عمران خان کے حق میں پاکستان اور بیرون ملک مظاہرے

پیر 11 اپریل 2022ء

اسلام آباد،راولپنڈی(92نیوزرپورٹ، رپورٹر 92نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ شیخ رشید اور فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتے ،پی ٹی آئی کور کمیٹی متفق ہے کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو ہم مستعفی ہوجا ئینگے ۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف انصاف اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں کور کمیٹی ممبرز، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس
مزید پڑھیے


بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرنوجدوجہد کا نکتہ آغاز آج:عمران

پیر 11 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی؍ نیٹ نیوز؍ مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتہ آغاز ہے ، ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا آخری گیند تک لڑا، جلد واپس آئیں گے ۔ عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکی حمایت سے رجیم چینج کے
مزید پڑھیے



عمران خان کے اقتدار کا سورج 3سال7ماہ 23دن بعد غروب؛ سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

اتوار 10 اپریل 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی؍ مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے اقتدار کا سورج 3 سال 7 ماہ 23 دن بعد غروب ہوگیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استعفے دے دیئے ۔قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سپیکر اسد قیصر کے زیرصدارت گزشتہ روز صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا جس کے بعد اجلاس دوبارہ دو گھنٹے تاخیر سے ڈھائی بجے شروع ہوا، کچھ دیر بعد ایوان کی کارروائی کو افطار اور
مزید پڑھیے


سابق حکومتی شخصیات،سرکاری افسروں کے بغیراین او سی بیرون ملک جانے پر پابندی،سپریم اوراسلام آباد ہائیکورٹس رات گئے کھل گئیں

اتوار 10 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار،سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھرکے ایئرپورٹس پرہائی الرٹ کردیاگیا،ذرائع کے مطابق سابق حکومتی شخصیات اور کوئی بھی سرکاری افسراین اوسی کے بغیرملک سے باہرنہیں جاسکتا،بغیراین اوسی ملک سے باہرجانیوالے کوآف لوڈکرنے کاحکم دیدیاگیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس و انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔دوسری جانب سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ رات گئے کھل گئیں۔ سپریم کورٹ کے دروازے 12بجے کھولے گئے ۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال،دیگر ججز اور عدالتی عملہ سپریم کورٹ پہنچا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور
مزید پڑھیے


عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا ، بنی گالہ منتقل ،ہر ہفتے جلسہ کرنے کا اعلان

اتوار 10 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں ) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دوں گا،آخری بال تک لڑوں گا،انہوں نے ہر ہفتے جلسہ کرنیکا بھی اعلان کر دیا ،عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا اور بنی گالہ چلے گئے ، عمران خان کا ذاتی سٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلاگیا ۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی پیش کیا جائے گا،مراسلہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا، ڈپٹی سپیکر نے حالات
مزید پڑھیے


پاکستان کا 2750 کلومیٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ

اتوار 10 اپریل 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا، شاہین تھری میزائل سالڈ راکٹ فیول سسٹم کا حامل ہے اور 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے ، میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ شاہین تھری زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل
مزید پڑھیے


اٹارنی جنرل بلوچ طلبہ کی صدر سے ملاقات کرائیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، سرکاری تحائف کی تفصیل کیخلاف حکومتی درخواست مقرر

هفته 09 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہدایت کی ہے کہ صدر پاکستان بلوچ طلبہ سے ملاقات کریں اور صدر پاکستان کے سیکرٹری آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ۔ جمعہ کو بلوچ طلبہ کو ہراساں کئے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ صدر پاکستان کی سیکرٹری داخلہ سے بلوچ طلبہ سے متعلق ملاقات ہوئی ہے ، چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ بلوچ طلبہ کی صدر پاکستان سے ملاقات کرائیں، چیف جسٹس نے کہا کہ جو بلوچ طلبہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں