BN

اسلام آباد


بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، احتجاجی ریلیاں، مقبوضہ وادی میں ہڑتال

پیر 16  اگست 2021ء

اسلام آباد،سرینگر، مظفرآباد، برسلز (نیوزایجنسیاں ) بھارتی یوم آزادی پر دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا۔حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔شہریوں نے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے ۔ مودی سرکاری نے احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے سخت پابندیاں نافذ کر رکھی تھیں اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی ۔ لوگوں کو رابطوں سے روکنے کیلئے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی ۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جیسی صورتحال رہی جبکہ سڑکوں پر سناٹے کا راج تھا۔قابض حکام نے سرینگر
مزید پڑھیے


ریاست کی جانب سے اب تک نظرانداز پاکستانی میری ترجیح :وزیراعظم

پیر 16  اگست 2021ء

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے اب تک نظر انداز پاکستانی میری ترجیح ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی ، اس کے ساتھ عنوان میں انہوں نے لکھا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے ۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کو سرسبز بنانے کی کوششوں پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایبٹ آباد کے علاقے جدکر
مزید پڑھیے


کراچی تاکشمیر بھر پور جشن آزادی : مقبوضہ کشمیر میں سبز پرچم لہرا دیا گیا

اتوار 15  اگست 2021ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر ،کرائم رپورٹر ،نامہ نگار خصوصی ، 92 نیوزرپورٹ،سٹاف رپورٹر،رپورٹر 92نیوز ) ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کیا آزادی بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ،صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کو کہا گیا آؤ غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، بھارت نے ہماری امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھا انہوں نے پھر بھارت کو امن کی پیش
مزید پڑھیے


سرمایا کاروں کو راغب کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل تیز کیا جائے :وزیراعظم

اتوار 15  اگست 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے ، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے ،سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کو بہتر ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے اور برآمدات میں تنوع اور درآمدات کا متبادل تلاش کیا جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملک میں معاشی تبدیلی کے لئے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لینے کے
مزید پڑھیے


خدمات ، قربانیوں کے اعتراف پر 126 سول ایوارڈ ، 431 فوجی اعزازات کی منظوری

اتوار 15  اگست 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ، اے پی پی)صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پرخدمات اورقربانیوں کے اعتراف میں تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات تفویض کردیئے ، اعزازات پانے والوں میں پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 431 افسران اور جوان شامل ہیں،آئی ایس پی آرکے مطابق صدر مملکت کی جانب سے دو کو ستارہ بسالت،61 کو تمغہ بسالت، 42 کو امتیازی اسناد، 70 کو آرمی چیف کمانڈیشن کارڈ، 22 افسران کوہلال امتیاز ملٹری، 106 کوستارہ امتیازملٹری اور128 کوتمغہ امتیاز ملٹری تفویض کیے گئے ،ستارہ بسالت پانے والوں میں شہید حوالدارشعیب علی اور شہید
مزید پڑھیے



اولمپکس میں ناکامی، عارف حسن فوری استعفیٰ دیں:فہمیدہ مرزا

هفته 14  اگست 2021ء
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کیلئے ایک شفاف اور جامع سپورٹس پالیسی اور آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیئے جائیں گے ، جو فیڈریشنز گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیں کریں گی انہیں الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں ہوگا، حکومت کی اجازت اور سپورٹس بورڈ سے الحاق کے بغیر کسی فیڈریشن کو پاکستان کا نام استعمال نہیں کر نے دیا جائے گا، اولمپکس مقابلوں میں ناکامی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اولمپک ایسوسی ایشن کے
مزید پڑھیے


19 صوبوں پر قبضہ طالبان کابل کے قریب : غنی کو عہدہ چھوڑنے کا امریکی مشورہ

هفته 14  اگست 2021ء

کابل، واشنگٹن، برسلز، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں، 92 نیوز رپورٹ، نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ، طالبان نے مزید 7 صوبوں پر کنٹرول حاصل کرلیا اور اب وہ افغانستان کے 19 صوبوں پر قابض ہوگئے ہیں،طالبان کابل سے صرف 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ طالبان نے 24 گھنٹے میں قندھار، ہلمند، لوگر، غور، زابل ، ارزگان اور پکتیکا پر قبضہ کیا۔ نیمروز، جوزجان، سر پل، قندوز، تخار، سمنگن، فراہ، بغلان، بدخشاں، ہرات ، غزنی اور با دغیس کے صوبوں پر پہلے ہی قابض ہیں۔ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح ملک سے فرار
مزید پڑھیے


پاکستان چین آئرن برادرز، دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم: وزیراعظم

هفته 14  اگست 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک وقوم کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ہمارے درمیان دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے کہا سی پیک خطے میں تبدیلی کا بہترین منصوبہ ہے ، اس کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، معاملات مذاکرات سے حل کرنے کے حامی ہیں۔نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورے پر وزیراعظم نے کہا انتخابات میں ہونیوالے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے ، پہلی بار ٹیکنالوجی کے
مزید پڑھیے


75واں یوم آزادی آج، وزیراعظم نے ’’ گرین پاکستان ڈے ‘‘قرار دے دیا: رات 12بجتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے

هفته 14  اگست 2021ء

لاہور،اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ،کراچی(اپنے رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،نامہ نگار،وقائع نگار،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) قوم 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائیگی۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو گرین پاکستان ڈے قرار دیتے ہوئے قوم سے پودے لگانے کی اپیل کردی۔رات 12بجتے ہی لاہور،اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ،پشاور،گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں آزادی کاجشن منانے کاسلسلہ شروع ہوگیا،بڑی تعدادمیں شہری سڑکوں پرنکل آئے ،کراچی اورکوئٹہ میں آتشبازی،لبرٹی چوک لاہورمیں لیزرلائٹ شوہوا۔آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے ۔ یوم آزادی پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقاریب ہونگی۔ وفاقی دارالحکومت میں31
مزید پڑھیے


بھارت امن کا دشمن،بگڑتی افغان صورتحال پر تحفظات،فیصلے قومی مفاد میں کرینگے :پاکستان

هفته 14  اگست 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہاہے کہ پاکستان کو افغانستان میں تیزی سے ابتر ہوتی صورتحال پرتحفظات ہیں۔بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں سازشی عناصرکا کردارادا کیا۔ترجمان دفترخارجہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغانستان سے امریکہ کے ذمہ دارانہ انخلا کی بات کی، کوئی بھی ملک ہم سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا حامی نہیں۔11 اگست کو دوحہ میں ٹراییکا پلس جلاس ہوا،امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا۔پاک،امریکہ تعلقات پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ دونوں ممالک افغانستان میں امن چاہتے اور سمجھتے ہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں